کورین یونیسکو اساتذہ کے وفد کا حافظ آباد کے مختلف اداروں کا دورہ

کورین یونیسکو اساتذہ کے وفد کا حافظ آباد کے مختلف اداروں کا دورہ

اداروں کے طریقہ کار کو سمجھا، سوالات کئے اور ضروری معلومات حاصل کیں

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) بنیاد فاؤنڈیشن حافظ آباد کے زیر اہتمام کورین نیشنل کمیشن فار یونیسکو کے اساتذہ کے وفد نے ڈسٹرکٹ منیجر عثمان غنی کی قیادت میں مختلف سرکاری اداروں کا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ منیجر عثمان غنی نے بتایا کہ چیئرپرسن بنیاد فاؤنڈیشن شاہین عتیق الرحمن کے وژن کے تحت اس دورے کا مقصد اساتذہ کو مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانیوالی خدمات، سہولیات اور فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا تھا۔ وفد میں شامل اساتذہ نے صنعت زار، تحفظ مرکز، دارالامان اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اساتذہ کو اپنے اداروں کے دائرہ کار، بنیادی ذمہ داریوں، فراہم کردہ سہولیات اور ضرورت مند افراد، خواتین اور بچوں کے تحفظ و فلاح کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اساتذہ نے اداروں کے طریقہ کار کو سمجھا، مختلف سوالات کیے اور ضروری معلومات حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...