191 ای بی کا داخلی راستہ گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل
گگو منڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 191۔ای بی کے داخلی راستے پر گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگنے سے آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔۔
، جبکہ کچرے سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری صفائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 191۔ای بی کی واحد داخلی سڑک پر کچرے کے ڈھیر جمع ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ستھرا پنجاب کے عملے کی غفلت کے باعث گندگی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے ۔ مقامی سپروائزر کی جانب سے مبینہ طور پر قریبی دیہات کا کچرا بھی اسی مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے ، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔کچرے کے باعث گاؤں کے داخلی راستے سے گزرنا دشوار ہو چکا ہے ، جبکہ تعفن اور بدبو سے قریبی سرکاری سکول کے طلبہ، اساتذہ اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ ماحول بھی آلودہ ہو رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کچرا اٹھانے اور داخلی سڑک کی صفائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments