تعلیمی بورڈز میں آن سکرین مارکنگ اور ای شیٹ کاعملی آغاز
انٹرپارٹ ٹو کا بائیولوجی کا پہلا پرچہ ای شیٹ پر لیا گیا،50ہزار امیدوار شریک
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آن سکرین مارکنگ اور ای شیٹ کا عملی آغاز کر دیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول کا بائیولوجی کا پہلا پرچہ جدید ای شیٹ پر لیا گیا، جس میں پنجاب بھر سے تقریباً پچاس ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق نئے نظام سے نہ صرف امتحانی شفافیت یقینی بنائی جائے گی بلکہ نتائج بھی روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں ایک ماہ پہلے جاری ہو سکیں گے ۔ امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں آن سکرین مارکنگ اور ای شیٹ پر امتحانات کا عملی آغاز کر دیا گیا۔ لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول کے بائیولوجی کا پہلا پرچہ جدید ای شیٹ پر لیا گیا، جبکہ صوبے بھر میں تقریباً پچاس ہزار امیدواروں نے نئے نظام کے تحت امتحان دیا۔ چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود اور چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدر السلام نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور طلبا سے نئے نظام کے حوالے سے ان کے تجربات بھی معلوم کیے ۔مزمل محمود چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات کا کہنا تھا کہ ای شیٹ اور جدید سکیننگ سسٹم کے ذریعے امتحانی عمل کو شفاف بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments