خواتین کیلئے پنک ریڑھی بازار فعال، سکیورٹی سخت
بازار میں خواتین کپڑوں،کاسمیٹکس ،اشیاء خوردونوش سمیت مختلف مصنوعات کے سٹالزلگاسکیں گی، خریدار خواتین کیلئے بھی سہولیات فراہم ،باعزت روزگار کا حصول ممکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد شروع، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرفیصل سلیم کی شہریوں سے ملاقاتیں، شکایات پر متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیئے
ملتا ن ( وقائع نگار خصوصی ) ضلعی انتظامیہ ملتان نے گردیزی مارکیٹ میں پنک ریڑھی بازار فعال کردیا ہے ، جہاں خواتین کو کاروبار اور روزگار کے حصول کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ پنک ریڑھی بازار میں خواتین کپڑوں، کاسمیٹکس، اشیائخوردونوش سمیت مختلف مصنوعات کے سٹالز لگا سکیں گی جبکہ بازار میں خرید و فروخت کرنے والی خواتین کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ خریدار خواتین کے لئے بھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو باعزت ماحول میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا پالیسی کا اہم حصہ ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی درخواستوں و شکایات پر متعلقہ محکموں کے افسروں کو فوری احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر فوری ریلیف اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ ضلعی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی بھی درخواست کو غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سرخ فیتے اور کرپشن کلچر کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت پر مبنی گڈ گورننس ماڈل کو فروغ دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments