فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 13فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ
3.95 کلوگرام مضر صحت اور ناقص اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 130 انسپکشنز اور دورے کیے ۔ خلاف ورزیوں پر 13 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 9 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ 3.95 کلوگرام مضر صحت اور ناقص اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ خوراک کے معیار کی جانچ کے لیے سات نمونے بھی حاصل کیے گئے ۔مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران ایک مارکی کو 40 ہزار روپے ، کنفیکشنری کو 35 ہزار روپے ، ہوٹل کو 35 ہزار روپے اور ریسٹورنٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں دودھ بردار 40 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پانچ ہزار لیٹر دودھ کے معیار کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاوٹ کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments