65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی سرگودھا 17 خوشاب 5 میانوالی 17 بھکر 4 دیگر یونٹس میں 22 کو ترقی دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او سہیل اخترسکھیرا کی زیرِصدارت پروموشن بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی پی او سرگودھا توقیرمحمدنعیم ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی، ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان ، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی لیگل افتخار احمد دیو نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسٰی نے بریفنگ دی۔ بورڈ کی سفارشات پر سرگودھا ریجن کے 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ ترقی یاب ہونے والوں میں سرگودھا کے 17 خوشاب 5 میانوالی کے 17 بھکر کے 4 جبکہ دیگر یونٹس میں تعینات 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ آر پی او سہیل اخترسکھیرا نے ترقی یاب ہونے والے سب انسپکٹران کو مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دوران سروس ترقی حاصل کرنا اچھی کارکردگی کا ثبوت ہے امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اسی محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...