کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ
کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈین میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خرم شہزاد نے انہیں ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، جدید طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں امراضِ قلب کی تشخیص اور علاج کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں ایمرجنسی کارڈیک کیئر، انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، بائی پاس سرجری اور دیگر تشخیصی و علاج معالجے کی سہولیات شامل ہیں۔
ادارے میں جدید طبی آلات اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات کے ذریعے سرگودھا ڈویژن اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، تشخیصی نظام، صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اور ان کی آرا بھی معلوم کیں،بعد ازاں کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں طبی سہولیات، مریضوں کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments