ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر کو سر سبز بنانے کا کام جاری

ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی  شہر کو سر سبز بنانے کا کام جاری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے اور شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف شاہراہوں کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

 جس کے تحت اولڈ ایئرپورٹ روڈ کی گرین بیلٹس کو رنگا رنگ موسمی پھولوں سے خوبصورتی کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔ ایم ڈی کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ٹیموں نے شاہراہ کے اطراف مختلف اقسام کے پھولوں کی ترتیب اور پودوں کی بروقت دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی ہے، جس سے وہاں دلکش مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...