پاکستانی طلبہ کو چینی حکومت کی جانب سے وظائف دینے کا اعلان
بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ،درخواست دینے کی آخری تاریخ 5جنوری 2027ہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے تعلیمی سال 2027-28 کے لیے پاکستانی طلبہ و طالبات کو چین میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے چینی حکومت کے وظائف دینے کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے تحت امیدوار بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔ ایچ ای سی نے منگل کو ان وظائف کا اعلان کیا، جن کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ پاکستانی طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر اعلی تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ۔ایچ ای سی کے مطابق ان وظائف میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار کمیشن کے سرکاری اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے ، جبکہ آن لائن درخواستیں شام 4 بجے تک وصول کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments