کلچر پاکستان، روس کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ، مشیر ثقافت
سید عثمان طاہر کی روسی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ اعتما کو مزید مستحکم بنا نے پر اتفاق
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورف اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے اعزازی مشیر سید عثمان طاہر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ، ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔ روسی سفیر البرٹ پی خورف نے وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کی دوراندیش قیادت کو سراہتے ہوئے ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور بین الاقوامی تعلقا ت کے استحکام کیلئے وزارت کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔ عثمان طاہرنے کہا ثقافت دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر سکتی ہے ۔ ملاقات میں ا س بات پر اتفاق کیاگیا کہ ثقافت، سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے پاکستان اور روس کے درمیان دوستی، باہمی اعتما کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments