حضرو، نکاسی آب کا نالہ بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

حضرو، نکاسی آب کا نالہ بند ہونے  سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

حضرو (اے پی پی) کالو کلاں کا بڑا نالہ بند، عوام کو شدید مشکلات ڈی سی اٹک مدثر شاہ نالے کی فوری صفائی کے احکامات جاری کریں۔

اہل علاقہ کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی گاں کالو کلاں کا بڑا نالہ عرصہ دراز سے بند ہونے کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نالے میں گندگی، مٹی اور کچرے کے ڈھیر جمع ہونے سے پانی کی نکاسی کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جبکہ بارش کے دوران صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نالے کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث گندا پانی آبادی کے قریب جمع ہونے سے تعفن اور مختلف مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...