آئل ٹینکرز سے ڈیزل چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار)تھانہ روات کے علاقے بگا شیخاں کے قریب آئل ٹینکرز سے ڈیزل چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار، ایک فرار،پولیس نے ٹینکر سے چوری شدہ 80 لیٹر ڈیزل کے ڈرم، پائپ، پیمانے سمیت دس ہزار لیٹر ڈیزل سے لدے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سعید ، شبیر ، واحد کے نام سے ہوئی۔ گروہ کا سرغنہ راجہ حسن سکنہ پال پڑی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments