تین روزہ بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرا ت آج سے شروع ہوگا

 تین روزہ بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرا ت آج سے شروع ہوگا

پاکستان سمیت 32ممالک کے قراءشرکت کرینگے ،قاری صداقت علی جج ہونگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی مقابلئہ حسنِ قرات آج سے شروع ہوگا۔مقابلے میں پاکستان سمیت 32 ممالک کے ممتاز قراءدوسرے بین الاقوامی مقابلئہ حسنِ قرات میں شرکت کریں گے ۔کیمرون، ٹوگو، موزمبیق، ازبکستان، جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، آئیوری کوسٹ، مصر، تنزانیہ، گیمبیا، نائجیریا، قطر، مراکش اور فرانس کے قراءپاکستان پہنچ گئے ۔ایران اور مصر سے دوسرے بین الاقوامی مقابلئہ حسنِ قرا¿ت کے ججز بھی پاکستان پہنچ گئے ، دوسرے بین الاقوامی مقابلئہ حسنِ قرات کا انعقاد 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں ہوگا، معروف عالمی قاری سید صداقت علی دوسرے بین الاقوامی مقابلئہ حسنِ قرا¿ت کے چیف جج ہوں گے پاکستان میں عالمی سطح کے قرآنی مقابلے میں دنیا بھر کے ممتاز قراءاپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...