تربیلا غازی:بارات کی گاڑی سے گر کر2نوجوان جاں بحق

تربیلا غازی:بارات کی گاڑی سے گر کر2نوجوان جاں بحق

گاڑی کے آگے پیچھے ہونے سے باہرلٹکتے 2نوجوان گرپڑے ،ہسپتال میں دم توڑا

تربیلا غازی (نامہ نگار)بارات کی گاڑی سے گر کر دو نوجوان جاں بحق، خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا،جھاڑیاں چوک کے قریب نہر کے ساتھ ولیمے کی تقریب سے واپس آنے والی بارات میں شامل گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار بعض نوجوان باہر لٹک رہے تھے ، جبکہ گاڑی میں گانے بھی چل رہے تھے ، گاڑی کے آگے پیچھے ہونے کے دوران باہر موجود دو نوجوان اچانک نیچے جا گرے اور شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے فوری بعد دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال غازی منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ گئے ، افسوسناک واقعے کے باعث شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی، واقعے نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ٹریفک قوانین اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...