وفاقی اردویونیورسٹی میں نیوزبلیٹن کی تقریب اجرا کل ہوگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے تحت نیوز بلیٹن کی۔۔
تقریب اجرا کل پیر کو ہو گی،وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ شنواری، فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس نیوز بلیٹن ملاحظہ کریں گے ، ڈائریکٹر نیوز پہل اور اسسٹنٹ پروفیسر ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر سکندر زرین کے مطابق \'پہل ڈیجیٹل نیوز\' جامعہ اردو کا میڈیا پلیٹ فارم ہے ۔ پہل ڈیجیٹل سٹوڈنٹس کی عملی صحافتی تربیت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے تینوں کیمپسز کی تقاریب اور علمی، تحقیقی و سائنسی سرگرمیوں کی کوریج کرتا ہے ، علاہ ازیں پورا اور باقاعدہ بلیٹن بھی نشر کرتا ہے ۔ رپورٹرز، کیمرہ پرسنز، پروڈیوسر, نیوز اینکرز سمیت \'پہل\' کا پورا عملہ سٹوڈنٹس پر مشتمل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments