راولپنڈی:ڈی سی کا ٹیکسلا میں زیرِ تعمیر سڑک بحالی منصوبے کا دورہ
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ٹیکسلا میں موہڑہ چوک سے گدوال پھاٹک تک زیرِ تعمیر سڑک کی۔۔
بحالی کے منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار، رفتار اور مقررہ تکنیکی معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے رفتار مزید تیز کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments