علی شیرحیدری نے ملک دشمنوں سے نفرت کابھی درس دیا،اورنگزیب فاروقی

علی شیرحیدری نے ملک دشمنوں سے نفرت کابھی درس دیا،اورنگزیب فاروقی

علامہ علی شیر حیدری کے 10ویں یوم شہادت پرمرکزاہلسنّت جامع مسجدصدیق اکبرؓ ناگن چورنگی پراہلسنّت والجماعت پاکستان کے تحت سیمینار منعقد کیاگیا،

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اہلسنّت والجماعت علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ امام اہلسنّت علی شیرحیدری شہیدنے ہمیشہ اسلام کے دفاع کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دشمنوں سے نفرت کابھی درس دیا۔علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ،سیدمحی الدین شاہ اوردیگرنے کہاکہ علامہ علی شیر حیدری کاخون آج بھی حکمرانوں پرقرض ہے ،دشمنوں نے علامہ کوشہیدکرکے تحفظ ناموس اصحاب رسول کے مشن کے آگے بندباندھنے کاسوچاتھالیکن انہیں کیامعلوم تھاکہ ایک علامہ علی شیر حیدری دنیاسے جاتے جاتے لاکھوں علی شیر حیدری تیارکرگئے ہیں،ہم ان کے چھوڑے ہوئے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تن من دھن کی بازی لگادینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں