سکھر،ضبط کیا گیا گٹکا ، ممنوعہ دوائیں اور دیگر سامان نذر آتش

  سکھر،ضبط کیا گیا گٹکا ، ممنوعہ دوائیں اور دیگر سامان نذر آتش

محکمہ کسٹم نے سکھر سمیت مختلف شہروں میں کارروائیو ں کے دوران مذکورہ سامان برآمد کیا تھا

سکھر(نمائندہ دنیا)محکمہ کسٹم کی جانب سے سکھر سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی 22.196 ملین روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات، مضرصحت اشیااور اسمگل شدہ سامان جس میں 44ہزار کلو گرام چھالیہ، 6484 پیکٹ گٹکا و پان پراگ، سات کلو گرام آتشبازی کا مواد، 90بوتل شراب اور 17151ممنوعہ ادویات کی بوتلیں و ٹیبلٹس شامل ہیں ،نذر آتش کردی گئیں، یہ اشیاو سامان سال 2019 کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا تھا، اس سلسلے میں محکمہ کسٹم کے دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کسٹم کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور معززین شہر و تاجروں نے بھی شرکت کی ،سامان نذر آتش کرنے کی نگرانی محکمہ کسٹم سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن سید محمد رضا نقوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رسول نے کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں