مختلف علاقوں سے 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

مختلف علاقوں سے 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

چھینی گئی موٹر سائیکلیں، رقم، چھالیہ، گٹکا اور موبائل بھی تحویل میں لے لئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 25 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، مسروقہ موٹرسائیکلیں، چھالیہ و گٹکا سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس آئی یو سی آئی اے نے منشیات فروش ارشاد محمود عرف صوفی کو گرفتارکرکے ایک کلو 20 گرام چرس برآمد کرلی۔ابراہیم حیدری پولیس نے 3 منشیات فروشوں عمیر علی،نواز علی اور عبدالنبیل کو گرفتارکرکے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ بلوچ کالونی پولیس نے دو موٹرسائیکل لفٹرز محمد نعمان اور وسیم کو گرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ پاک کالونی پولیس نے دو منشیات فروشوں قادر بخش عرف قادر ماما اور محمد اشرف عرف شریف ماما کو گرفتارکرکے چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔ شرافی گوٹھ پولیس نے پولیس حملے میں ملوث عمران، منشیات فروش اورگٹکا فروشوں سمیت 6 ملزمان امجد، اصغر، رشید، غلام جان اور محمد اکرم کو گرفتار کرکے چرس، موبائل اور 30 کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی۔ سکھن پولیس نے 2ڈکیتوں اختیار احمد اور محمد رمضان کو گرفتارکرکے دو لاکھ سے زائد رقم، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 4 ملزمان اسلم، محمد اشرف، رحمن اور سمیر احمدکو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دو ڈکیت گرفتارکرکے موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کرلیا۔ گلشن معمار پولیس نے ڈکیت حبیب کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سولجربازار پولیس نے ملزم شیراز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیا۔اقبال مارکیٹ پولیس نے 38 کلو چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان احمد علی اور نصیر احمد کو گرفتارکرلیا۔ سعید آباد پولیس نے گٹکا ماوا کی تیاری اور فروخت میں ملوث ملزم محمدصادق کو گرفتارکرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں