گٹکے ماوے کی فروخت، کمشنر و دیگرکیخلاف درخواست دائر

گٹکے ماوے کی فروخت، کمشنر و دیگرکیخلاف درخواست دائر

سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود گٹکے ماوے کی فروخت بند نہ کرانے سے متعلق آئی جی پی سندھ، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کورنگی و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ ہفتہ کو مزمل ممتاز ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے اگست 2019 میں گٹکے ماوے کی فروخت پر پابندی عائد کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا۔ کورنگی میں گٹکا ماوا آسانی سے اب بھی دستیاب ہے ، پولیس شکایت کے باوجود کارروائی نہیں کررہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں