خاتون سمیت دو افراد کی پھندا لگی لاشیں برآمد

خاتون سمیت دو افراد کی پھندا لگی لاشیں برآمد

گلستان جوہر اور ملیر کے علاقوں میں خاتون سمیت دو افراد نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں وارثی سوئٹس کے قریب مکان سے 32 سالہ ثوبیہ زوجہ طارق محمود کی پھندا لگی لاش ملی۔ ملیرمہران ٹاؤن خیابان محمد میں مکان سے 28سالہ غلام حسن عرف گڈو ولد غلام حیدرکی لاش کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں