نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کامحکمہ سیاحت کےدفترکااچانک دورہ
  • بریکنگ :- لاہور:محکمہ سیاحت کےسیکرٹری اوردیگرعملہ غیرحاضر
  • بریکنگ :- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب برہم،سیکرٹری ٹورازم کواوایس ڈی بنادیا
  • بریکنگ :- لاہور:پورےدفترمیں بڑے افسرغیرحاضرہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
Coronavirus Updates

گٹکا ماوا کیخلاف کارروائیاں 6 ملزمان گرفتار

گٹکا ماوا کیخلاف کارروائیاں 6 ملزمان گرفتار

دنیا اخبار

جیکسن پولیس نے گٹکا ماوا کے خلاف کارروائیوں میں علاقے میں چھاپے مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر ارشد جنجوعہ نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں چار ملزمان عبدالحمید ، شاہد اختر، عمران اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے 90 کلو چھالیہ اور 6 کلو تیار گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 304/21 درج کرلیا گیا ہے ، دوسری کارروائی میں دو ملزمان عبدالغفار اور حسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار کلو گٹکا برآمد کیا گیا۔ ملزمان علاقے میں گٹکا فروخت بھی کرتے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں