معروف مصنفہ شبنم گل کی چار کتابوں کی تقریب رونمائی

معروف مصنفہ شبنم گل کی چار کتابوں کی تقریب رونمائی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف مصنفہ شبنم گل کی چار کتابوں پیاسی لہریں، نعرن جو گیت، خواب نگر اور تحت الشعور کی طاقت کی رونمائی کا انعقاد کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تقریب میں سیکریٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو، نور الہدیٰ شاہ، لوک ورثا کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ،ڈاکٹر مصطفی سولنگی، زاہدہ حنا، شیر شاہ ، شیخ میرانی اور عفت نویدنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو نے کہا کہ شبنم اور ان کے شوہر دونوں کا ادب میں بڑا کردار ہے۔ معروف رائٹر نور الہدیٰ شاہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبنم کو اتنی کتابیں لکھنے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔ لوک ورثا کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری نسل کے لوگ ہیں جنہیں کتابوں اور علم و ادب سے دلچسپی ہے، جس کو اپنی قوم اپنے ملک اور اپنے پاکستان سے دلچسپی ہے جو لوگ پڑھنے کے لائق ہیں وہ باہر جاتے ہیں اور پھر وہیں کے ہوکر رہ جاتے ہیں۔ چار کتابوں کی مصنفہ شبنم گل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ کتابیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں