جامعہ عالمیہ بنوریہ سائٹ میں داخلوں کا آغاز 13مئی سے ہوگا

جامعہ عالمیہ بنوریہ سائٹ میں  داخلوں کا آغاز 13مئی سے ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی میں ملکی وغیر ملکی طلبہ کے تعلیمی سال 2022-23 کے نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز 13 مئی سے ہوگا۔

داخلہ فارم (www.binoriaonline.com) ویب سائٹ پر جاری ہو گئے، طلبہ آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کی مجلس تعلیمی اور انتظامی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیاکہ شعبہ دارالقرآن، قاعدہ، ناظرہ، قرات سبعہ کے ساتھ اسکول کی تعلیم،پانچ سالہ فاسٹ ٹریک میٹرک مع اولی، درس نظامی، میٹرک پاس طلبہ کیلئے درجہ اولی معہد جبکہ تخصصات (Specialization)، تخصص فی الفقہ (شافعی، حنفی) تخصص فی الحدیث وعلومہ، تخصص فی الادب العربی، تخصص فی التفسیر میں محدود نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں