واٹس ایپ کے ذریعے گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

واٹس ایپ کے ذریعے گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ٹاؤن میں پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے ملزم تابش کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نہایت ہی چالاک ہے جو علاقے میں واٹس ایپ کے ذریعے اپنے مخصوص گاہکوں کو گٹکا اور ماوا فروخت کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 75 پیکٹ تیار گٹکا اور ماوا برآمد کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں