جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فارمیسی میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فارمیسی(فارم ڈی) میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
جس میں 1800 امیدواروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد نے بتایا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم ڈی) 5سالہ ڈگری پروگرام کی 100 نشستوں پر داخلے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر سے 3 ہزار 547 خواہشمندوں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 1800امیدوار اہل قرار پائے، انٹری ٹیسٹ میں ایم سی کیوز سوالات بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس اور انگریزی سے پوچھے گئے تھے ، 100 نشستوں پر اوپن میرٹ اور سیلف فنانس پر داخلے دیئے جائیں گے، داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ، قاضی شبیر و دیگر کے ہمراہ مختلف شعبوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے فارم ڈی انٹری ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کوسراہتے ہوئے کہاکہ میرٹ پر داخلہ حاصل کرکے جامعہ سے منسلک ہونے والے طلبا کو اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی مواقع میسرآسکیں گے۔