سہولتوں کی عدم فراہمی پر سیلاب متاثرین کا احتجاج

سہولتوں کی عدم فراہمی پر سیلاب متاثرین کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کے علاقے لنک روڈ پر اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سیلاب متاثرین کیلئے قائم میگا ٹینٹ سٹی میں بجلی، پانی، کھانے پینے کی اشیا نہ دینے کے خلاف ملیر ٹینٹ سٹی کے مین گیٹ کے سامنے شفیع احمد چنو۔۔۔

غلام قادر چنو، غلام سرور راہوجو، شاہنواز کھوسو، ارشاد ابڑو اور دیگر کی قیادت میں سیکڑوں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانب سے احتجاج کرکے دھرنا دیا گیا ۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹینٹ سٹی میں دی گئی سہولتیں واپس لی جا رہی ہیں، بجلی ، پانی اور فلاحی اداروں کی جانب سے قائم کی گئی کینٹین ایم ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بند کردی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت سول کپڑوں میں ایم ڈی اے کے لوگ ٹینٹ سٹی میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے سمیت دھمکیاں دے رہے ہیں ۔سیلاب متاثرین نے کہا کہ ہمارے بچے بھوکے بیٹھے ہیں ، جبکہ ہمیں ٹینٹ سٹی خالی کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ہمارے مکانات اور سامان ڈوب گیا ہے ، ابھی تک ہمیں حکومت نے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی مالی مدد دی گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، کو چیئرمین آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل ہے کہ ٹینٹ سٹی میں تمام سہولتیں بحال کی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں