اسپیشل برانچ کا اہلکارگٹکا اسمگلنگ میں بے گناہ نکلا
جیکب آباد(نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں گٹکے سمیت ممنوعہ اشیا پر پابندی کے نتیجے میں افسران کی باہمی لڑائی کے بعد جیکب آباد پولیس کی جانب سے اسپیشل برانچ کے اہلکار وں سمیت چار افراد کو گٹکے سمیت گرفتارکرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔۔۔
جن میں سے اب اسپیشل برانچ کے اہلکار کو بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے اور ایس ایس پی جیکب آباد نے گرفتار اسپیشل برانچ کے اہلکار آفتاب جتوئی کا نام ثبوت نہ ہونے پر کیس سے خارج کر دیا ہے ، دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنہ نے رابطے پر بتایا کہ تحقیقات کے مطابق اسپیشل برانچ کا اے ایس آئی گٹکا اسمگلنگ میں ملوث ہے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کو معلوم نہیں تھا اس لئے اسے بے گناہ قرار دیا گیا ہے ۔