معین آباد میں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ ،16ملازمین گرفتار،16مشینیں برآمد

معین آباد میں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ ،16ملازمین گرفتار،16مشینیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے معین آباد میں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران16ملازمین کو گرفتارکرلیا۔اس دوران کروڑوں روپے مالیت کی گٹکا تیار اور پیکنگ کرنے کی 16 مشین ، تیار پیکٹ گٹکا اورگٹکے کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کی اطلاع پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور ایس ایچ او قائد آباد نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے شرافی گوٹھ معین آباد میں واقع رجنی کے نام سے قائم گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں گٹکا تیار و پیکنگ کرنے والی مشینیں اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر کے فیکٹری میں کام کرنے والے 16 ملازمین کوگرفتار کر لیا۔گٹکا فیکٹری سے چھالیہ، پلاسٹک دانہ اور گٹکے میں استعمال ہونے والا کیمیکل برآمد کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق برآمد کی جانے والی مشینیں اور سامان کروڑوں روپے مالیت کا ہے ۔گرفتار ملزمان میں فیکٹری کا کوئی مالک شامل ہے یا نہیں اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ فیکٹری میں اس گھناؤنے کاروبار میں کون کون لوگ ملوث ہیں اسے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں