آتشزدگی کا مقدمہ درج

آتشزدگی کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے عائشہ منزل پر مال میں آتشزدگی کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ہے ، ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق آتشزدگی کا مقدمہ جوہر آباد تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کے زیرِ نگرانی آتشزدگی کی وجہ کا تعین کرے گی۔ آتشزدگی کے ذمہ داروں کا تعین بھی تفتیشی ٹیم کرے گی۔ایس بی سی اے ٹیکنیکل ٹیم نے مال بلڈنگ کے معائنے کے بعد ڈی سی کو رپورٹ جمع کروادی ہے ڈی سی سینٹرل نے عمارت کے مکینوں کو اپنے فلیٹ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں