علامہ اقبال یونیورسٹی:بی ایس ایم فل میں داخلے شروع
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایڈیشنل ریجنل ڈائریکٹر عطا حسین موسوی کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کندھ کوٹ کے ماڈل اسٹڈی سینٹر میں موسم بہار 2024 کے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
جس کے تحت چار سالہ بی ایس ،ڈھائی اور دو سالہ ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلے ہو رہے ہیں۔ بی ایس پروگرامز میں باٹنی، کیمسٹری، انوائرومینٹل سائنسز،انسٹرکشنل ڈیزائن اور ٹیکنالوجی، ریاضی،فزکس،بائیو کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، مائیکروبائیولوجی اور شماریات شامل ہیں جب کہ ایم ایس، ایم فل پروگرامز میں عربی، اسلامک اسٹڈیز، ایجوکیشن، اکنامکس، تاریخ، لائبریری، انفارمیشن سائنسز،ماس کمیونی کیشن،اردو،ایگریکلچرل ٹیکنالوجی، ایم ایس شریعہ، کمپیوٹر سائنس، مینجمنٹ سائنسز، ایگریکلچرل ایکسٹینشن، لائیو اسٹاک مینجمنٹ، رورل ڈیولپمنٹ اور انوائرو مینٹل ڈیزائن میں داخلے جاری ہیں،اس کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز میں بھی داخلے جاری ہیں،جس کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے ۔