کورنگی میں قبضہ مافیا کا کے ڈی اے کی ٹیم پرحملہ

کورنگی میں قبضہ مافیا کا کے ڈی اے کی ٹیم پرحملہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں قبضوں کے خلاف آپریشن کیلئے آنے والی کے ڈی اے ٹیم پر حملہ کردیا۔ تشدد کا شکار ہونے والے کے ڈی اے عملے نے پولیس کو شکایات کردی ۔کے ڈی اے عملے کی جانب سے پولیس کو دی جانے والی تحریری شکایات میں بتایا گیا ہے ۔۔

کہ کورنگی نمبر چھ میں کے ڈی اے کے ایک ایس ٹی پلاٹ پر قبضے کے خلاف ٹیم آپریشن کیلئے پہنچی تو پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار عرفان بٹ اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کردیا تشدد کا نشانہ بنایا سرکاری کارروائی میں مداخلت کرکے آپریشن کو ناکام بنایا ،حملہ آور لینڈ گربیرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی میں ایم کیو ایم لندن گروپ کے سابق کارکنان جو ان دنوں شیلٹر لینے کیلئے ایک حکومتی جماعت میں شامل ہیں وہ کورنگی میں قبضہ مافیا کا گروپ بناکر قبضوں میں ملوث ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی میں قبضوں اور قبضہ مافیا سے کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ بھی کافی پریشان ہے ۔عدالتی احکامات کے تحت جب بھی کے ڈی اے ٹیم کارروائی کیلئے جاتی ہے اس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے کے ڈی اے حکام پولیس کی نفری کیلئے خطوط ارسال کرتی ہے لیکن بہت ہی مشکل ہی پولیس آپریشن کے وقت موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ کورنگی میں قبضوں کے خلاف کامیاب آپریشن نہیں ہو پارہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے کارندے اس وقت مختلف جماعتوں میں شامل ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں