جامعہ کراچی:ایل ایل ایم فائنل کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی:ایل ایل ایم فائنل کے نتائج کا اعلان

کراچی (این این آئی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے ۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 36 طلبہ شریک ہوئے ،06 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 17 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔

مزید برآں ناظم امتحانات کے مطابق بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 اپریل2024 ء تک توسیع کردی گئی ہے ، بی کام سال اول اور بی کام سال دوم کے طلبہ فارم 8700 روپے فیس کے ساتھ  فارم  جمع کراسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں