شرجیل میمن کا ایکسائز آفس کا دورہ،مختلف سیکشنز میں کام کاجائزہ

شرجیل میمن کا ایکسائز آفس کا دورہ،مختلف سیکشنز میں کام کاجائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوک سینٹر کراچی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا اچانک دورہ کیا۔

 دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں مختلف سیکشنز کے کام کا جائزہ لیا اور گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ امور پر بھی تفصیلی معلومات لی۔ صوبائی وزیر نے رجسٹریشن اور ٹیکسیشن کے آپریشنل میکنزم کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں