جناح اسپتال میں پہلی بار جدید کلینکس قائم

جناح اسپتال میں پہلی بار جدید کلینکس قائم

کراچی (آن لائن)جناح اسپتال میں پہلی بارجدید کلینکس قائم کر دیے گئے جہاں خواتین کی مختلف بیماریوں کا مفت علاج ہوگا۔کلینکس کے قائم ہونے سے خواتین کی بیماریوں کی تشخص ایک ہی چھت کے نیچے ہوسکے گی ۔

اس ضمن میں جناح اسپتال کی پروفیسرحلیمہ یاسمین نے بتایا کہ جناح اسپتال کی گائنی اوپی ڈی میں 5 جدید کلینکس قائم کردیئے گئے ہیں،کلینکس میں فیٹل میٹرنل میڈیسن،گائنی انکولوجی،یوروگائناکولوجی شامل ہیں۔ کلینکس میں، کارڈیوابسٹیٹریکس اوربریسٹ فیڈنگ کا کلینک شامل ہے ۔جناح اسپتال کے پروفیسرز کو آغاخان اسپتال کے پروفیسرزنے ایک برس تک ٹریننگ دی ،ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد پروفیسرز نے خود او پی ڈی شروع کردی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں