جماعت اسلامی کے تحت شب یکجہتی غزہ کی تیاریاں جاری

جماعت اسلامی کے تحت شب یکجہتی غزہ کی تیاریاں جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت بدھ کو ادارہ نور حق میں ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے تحت ہفتے کو 10:30بجے شب شاہراہ قائدین پر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی و اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت کے لیے ہونی والیشب یکجہتی غزہکی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔۔

اور طے کیا گیا کہ شب یکجہتی غزہ میں شہریوں کی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جائیں گے ، غزہ کے نہتے مسلمانوں، خواتین، بچوں و بزرگوں کے ریلیف لے لیے شہربھر میں مساجد کے باہر، بڑے بازاروں و شاپنگ سینٹرز اور رہائشی علاقوں میں فلسطین فنڈ بھی جمع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جمعرات (آج) اور جمعہ (کل)کو شہر کی اہم شاہراہوں ، چورنگیوں اور پبلک مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔اجلاس میں شب یکجہتی غزہکے سلسلے میں بنائی گئی مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران کو ہدایات کی گئی کہ تمام تیاریاں اور انتظامات جلد از مکمل کیے جائیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران امریکا کی آشیرواد کے لیے قبلہ اوّل اور فلسطین کی آزادی کی جدو جہد اور جنگ کو پس پشت ڈال دیں لیکن عوام غزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں کو ہرگز نہیں بھولیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں