میرپور ماتھیلو میں یوم علی ؓ پر سخت سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ

 میرپور ماتھیلو میں یوم علی ؓ پر سخت سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ

میرپورماتھیلو(نمائندہ دنیا)یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر ضلع بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیاگیااور اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو متعلقہ تحصیل میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کی نگرانی کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں یوم علی ؓ کی مناسبت سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایچ اور سمیت محکمہ رینجرز، پولیس، میونسپل اور سیپکو کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں مذہبی ہم آہنگی برقرار ہے اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں ،تاہم ایسے مواقعوں پر شرپسند عناصر سرگرم ہوجاتے ہیں،اس لیے ضلع بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں اور اور ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں انتظامات کا جائزہ لیں اور نگرانی کریں۔انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے میونسپل افسران کو بھی ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے ، تاکہ مجالس و جلوسوں کے شرکاء کو تکلیف نہ ہو۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں