سہراب گوٹھ میں سوتیلے بھائی کی 6 سالہ بہن کے ساتھ زیادتی

سہراب گوٹھ میں سوتیلے بھائی کی  6 سالہ بہن کے ساتھ زیادتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سترہ سالہ ملزم کی 6 سالہ سوتیلی بہن سے زیادتی کا انکشاف،واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے گبول گوٹھ میں پیش آیا،پولیس نے بتایا کہ مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ روبینہ کی مدعیت میں تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا ہے ۔

مدعیہ مقدمہ کے مطابق وہ میمن سوسائٹی میں ماسی کا کام کرتی ہے ،26 مارچ کو حسب معمول صبح گھر سے کام پر گئی گھر پر 6 سالہ بیٹی عاشیہ اور دوسرے شوہر کا بیٹا 17 سالہ ریحان موجود تھا،مدعیہ نے بتایا کہ محلے والوں نے بتایا کہ ریحان نے بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے ،میڈیکل چیک اپ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں