وزنی چیز سر پر لگنے سے مزدور جاں بحق

وزنی چیز سر پر لگنے سے مزدور جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا تھانے کی حدود گلبائی کالٹیکس پمپ کے قریب گودام میں کام کے دوران سر پر وزنی چیز گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 45 سالہ جاوید ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں