فریقین کے وکلا میں تلخ کلامی،کرپشن کے الزامات

فریقین کے وکلا میں تلخ کلامی،کرپشن کے الزامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے 80 گز کے پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر ایس بی سی اے کو مزید کارروائی کرنے سے روک دیا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عبدالرحمن پرمشتمل بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔

فریقین کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی، کھلی عدالت میں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگادیئے ۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے عدالتی ماحول برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران ایس بی سی اے کے وکیل نے حنیف بندھانی ایڈووکیٹ پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔ حنیف بندھانی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دھمکی نہیں دی، شائستگی سے آگاہ کیا مکان گرانے کے کیس میں وکیل ہوں۔ ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ لینڈ مافیا اور لینڈ گریبرز کی وکالت کرتے شرم نہیں آتی؟ ۔انصاف کے حصول کیلئے وکالت تو قتل کے الزام میں بھی کی جاتی ہے ۔ ایس بی سی اے کے لوگ کتنے پارسا ہیں، یہ تو عدالتیں بھی جانتی ہیں۔ عدالتوں کے کتنے ہی آرڈرز ان کیخلاف ہیں، دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ 80 گز کا لیز مکان منہدم کراکے خوش ہورہے ہیں، یہ کوئی بات ہے ۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ فاضل وکیل کی عمر 80 سال سے زائد ہے ، آپ کو احترام کرنا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں