رشوت وصولی پر ٹریفک پولیس کے تین اہلکار معطل

رشوت وصولی پر ٹریفک پولیس کے تین اہلکار معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رشوت وصولی کی ویڈیو پر ٹریفک پولیس کے تین اہلکار معطل،سیکشن افسر اور ڈی ایس پی سے وضاحت طلب کرلی گئی۔۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز صاحب نے ٹریفک پولیس کراچی کے اہلکاروں کا شہری سے رشوت وصول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کا بھرپور ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک سیکشن اکبر روڈ کے ہیڈ کانسٹیبل آصف بیگ، کانسٹیبل پرویز، کانسٹیبل سرفراز کو معطل کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ جبکہ سیکشن آفیسر اکبر روڈ کو شوکاز نوٹس اور ڈی ایس پی پریڈی کو وضاحتی نوٹس جاری کیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں