گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن بلاک ون نزددعا ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔۔

جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،اسپتال میں متوفی کی شناخت 25 سالہ بلال ولد راجہ حسین کے نام سے ہوئی ،پولیس نے لاش کارروائی کے بعد ورثائکے حوالے کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں