سکھر :میٹرک کے سالانہ امتحانات کاشیڈول جاری

 سکھر :میٹرک کے سالانہ  امتحانات کاشیڈول جاری

سکھر(نمائندہ دنیا)تعلیمی بورڈ سکھر نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ،امتحانات 2مئی سے شروع ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلی ٰ تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر ایگزامیشن عبدالفتح مہر کی جانب سے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ثانوی و اعلی ٰ تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات مورخہ 2مئی 2024 سے دو شفٹوں میں شروع ہونگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں