محراب پور :نوجوان زخمی، محنت کش کی لاش برآمد

 محراب پور :نوجوان زخمی، محنت کش کی لاش برآمد

محراب پور(نمائندہ دنیا )محراب پور کے نواحی علاقے کے محنت کش کی لاش حب سے برآمد ہوئی ، ورثاء نے قتل کا الزام عائد کرکے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ لاکھا روڈ پولیس کے مطابق ۔۔

گاؤں یوسف بروہی کے محنت کش عید محمد بروہی کی دو روز پرانی لاش حب چوکی کے پاس سے ملی ہے جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ عید محمد بروہی کو قتل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دلائے ۔ علاوہ ازیں گاؤں متھل آباد کے قریب پریس مشین پر کام کرنے والا 16 سالہ نوجوان رضا محمد وسطڑو کام کے دوران شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں