کراچی ایڈمن سوسائٹی کے مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

کراچی ایڈمن سوسائٹی کے مکینوں  کا پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایڈمن سوسائٹی کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر واٹر کارپوریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی سے مطالبہ کیا۔۔

کہ وہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈمن سوسائٹی کے مکینوں نے علاقہ میں موجود پمپنگ اسٹیشن کے سامنے پانی کی بندش پر واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر علاقہ ایم پی اے محمد دانیال، پی ٹی آئی ڈپٹی سندھ سیکرٹری معظم، تاجر برادری کی نمائندگان، سوشل ورکر شیخ خالد نور اور بلدیاتی نمائندگان سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث وہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں علاقہ مکین ٹینکر ڈلوانے پر مجبور ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں