ڈکیتی کیس، چالان سی کلاس کرنے کی درخواست مسترد

ڈکیتی کیس، چالان سی کلاس کرنے کی درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ڈی ایس پی عمیر طارق، ایس ایس پی عمران قریشی و دیگر کیخلاف مقدمے کے چالان کو سی کلاس کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ڈی ایس پی عمیر طارق، ایس ایس پی عمران قریشی و دیگر کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عبد اللہ قادری نے چالان کو سی کلاس کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عمیر طارق و دیگر پرائیویٹ لوگوں نے چھاپے سے پہلے اپنے موبائل بند کردیئے تھے ۔ عمیر طارق بجاری نے جھوٹ کہا کہ وہ چھاپے میں ملوث نہیں تھا۔ میڈیا میں خبر چلنے کے بعد مدعی کو 1 کروڑ سے زائد رقم واپس کردی گئی۔ تاہم 96 لاکھ سے زائد رقم اور 20 سے زائد تولہ سونا اب تک مفرور ملزمان سے ریکور ہونا باقی ہے۔ مفرور ملزمان میں پرائیویٹ اور پولیس والے شامل ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ چالان جمع کروانے اور مفرور ملزمان سمیت تمام ملزمان کو 27 اپریل تک عدالت میں پیش کرنے کہا حکم دیدیا۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے پہلے جج محمد بلال کے آرڈر کو مسترد کردیا تھا۔ محمد بلال نے بھی ملزمان کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے کیس دوسرے مجسٹریٹ کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں