ہمارے پاس فنڈ ز کی کمی نہیں بلکہ نظام کی کمزوری ہے ،ڈاکٹر قیصربنگالی

ہمارے پاس فنڈ ز کی کمی نہیں بلکہ نظام کی کمزوری ہے ،ڈاکٹر قیصربنگالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ملازمت کے مواقع پیدااور اس میں اضافہ کے لئے صنعتوں اور زراعت میں اضافہ ناگزیرہے۔۔

 لیکن بدقسمتی سے ہم نے گزشتہ چالیس سالوں سے اپنی صنعتوں کو تباہ کردیاہے اور گزشتہ چالیس سال سے زراعت اور صنعتوں پر سرمایہ کاری نہیں کی۔اس وقت ہمارے پاس برآمد کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے کیونکہ کارخانے بند ہوچکے ہیں اور انڈسٹریزنہ ہونے کے برابر رہ گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام لیکچر بعنوان:چارٹرآف اکنامی فارسندھسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر قیصر بنگالی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس فنڈ ز کی کمی نہیں بلکہ ملکی نظام کی کمزوری ہے ،ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے اور نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ہماری معاشی تنزلی کی ایک وجہ مشکل فیصلوں سے گریز اور پالیسیوں میں تسلسل کا فقدان بھی ہے ۔ہماراالمیہ یہ ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہماری پالیسیاں بھی تبدیل ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں