محراب پور :دریائے سندھ سے نوجوان کی لاش برآمد

محراب پور :دریائے سندھ سے نوجوان کی لاش برآمد

محراب پور (نمائندہ دنیا) محراب پور میں دریائے سندھ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

 پولیس ترجمان نوشہرو فیروز شوکت کلو کے مطابق درس پولیس تھانے کی حدود میں دریائے سندھ سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے ، جس کی شناخت سوشل میڈیا پر پوسٹ لگنے کے بعد 13سالہ اختیار عالمانی ولد اللہ ڈنوعالمانی کے نام سے ہوئی ہے ، جو درگاہ نور شاہ کا رہائشی تھا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں