مددگار15ایمرجنسی رسپانس میں مزید بہتری کے لیے تجاویز طلب

مددگار15ایمرجنسی رسپانس میں مزید بہتری کے لیے تجاویز طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت مددگار 15 ایمرجنسی کے لیے دور رس نتائج اور اقدامات میں مزید بہتری پر مشتمل اصلاحات کو متعارف کرانے کے لیے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اور اس حوالے سے شرکا کے مابین ہونیوالی تفصیلی بات چیت اور تبادلہ خیال کے بعد مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب،ڈی آئی جیز،سی ٹی ڈی، ہیڈکواٹرز،کرائم اینڈ انویسٹیگیشن، آئی ٹی، ٹریفک، اسٹیبلشمنٹ، فنانس اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ اجلاس مددگار15 ایمرجنسی، کمپلینٹ اینڈ ریسپانس سسٹم کو مزید تقویت دینے اور اسے مفاد عامہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے قابل عمل دستاویزی امور پر مشتمل جامع تجاویز/ سفارشات برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مددگار 15 ایمرجنسی سروس کی بہتری اور اسے عین عوام کی امنگوں کے مطابق بنانے کے لیے اشد ضروری ہے کہ شہریوں کی شکایات پر مددگار 15 پولیس موبائلز رسپانس اور جائے وقوعہ تک فوری رسائی کے ٹائم کو مزید کم کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں