ایک سال میں سیف سٹی پروجیکٹ مکمل ہوجائے گا، گورنر

ایک سال میں سیف سٹی پروجیکٹ مکمل ہوجائے گا، گورنر

کراچی ( آن لائن ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں موٹر سائیکلز اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کی عمارتیں دیکھ وہاں کی ترقی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

شارع فیصل کے اطراف کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ رات دن دل سے کوشش کی ہے کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں،بیرونی طاقتیں ملک کی ترقی کبھی نہیں چاہیں گی۔انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت معاشی دہشت گردی کا بھی مقابلہ کر رہی ہے ،بیرونی سرمایہ کاری تمام سازشوں کا جواب دینے کے لیے کافی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ ساری زندگی کوئی کسی سیٹ پر نہیں رہتا،میرا وعدہ ہے کہ میرے سارے اینیشیٹو جاری رہیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر سندھ گورنمنٹ کام کررہی ہے اس حوالے سے آئی جی اور سی ایم سے بات ہوئی ہے ، ایک سال کے اندر سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران مارے گئے لوگوں کے لواحقین سے معذرت چاہتا ہوں،ٹارگٹ کلنگ کا شکار لوگوں کی مالی مدد بھی کی ہے ،لوگوں کو پہلے سے کہی زیادہ ہماری ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے ،آنے والے دنوں میں ملک کی ترقی دیکھیں گے۔ تقریب میں چالیس افراد کو ما لی امداد کے چیک دیئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں